چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی سٹار بیٹر زخمی

Jan 17, 2025 | 16:09:PM
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی سٹار بیٹر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی سٹار بیٹر  ز ویرات کوہلی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی تھی جس کے بعد انہیں انجکشن لگایا تاکہ آرام آسکے۔

مزید پڑھیں: مسلسل ناکامیوں پر بھارتی بورڈ بوکھلا گیا ، سٹارکرکٹرز پر بے جا پابندیاں لگا دیں

دوسری جانب ویرات کوہلی انجری کے حوالے سے پُرامید ہیں کہ گردن کی موچ زیادہ سنگین مسئلہ نہیں ہوگی ورنہ انکی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔