سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ

Jan 17, 2025 | 18:28:PM
سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا۔سونے کی قیمت میں آج  مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2705ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 342 روپے کے اضافے سے 242283 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کے اضافے سے 3406 روپے کی سطح پر آ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل، دوائیں بھی فراہم کر دی گئیں