جوڈیشل کمیشن کا اجلاس:بلوچستان ہائیکورٹ میں3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) جوڈیشل کمیشن نےبلوچستان ہائیکورٹ میں3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کردی۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے3ناموں کی سفارش کی ہے، ان میں محمد آصف ریکی، نجم الدین مینگل اور محمد ایوب کے نام شامل ہیں،یہ سفارشات متفقہ طور پر کی گئیں اور اب ان ناموں کی منظوری کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے مجموعی طور پر 11 نام بھجوائے گئے تھے، جن پر جوڈیشل کمیشن نے تفصیلی غور و فکر کیا۔ اس تعیناتی کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی اور مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی۔
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے بعد ان ججز کی تعیناتی کی کارروائی کے لیے مزید قانونی مراحل کو مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پراپرٹی ٹائیکون سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کئے، تفصیلی فیصلہ جاری