پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

Jan 17, 2025 | 19:22:PM
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔

مارکیٹ میں مختلف صلاحیت کے سولر سسٹمز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

5 کلو واٹ سسٹم: 5,50,000 روپے

7 کلو واٹ سسٹم: 6,25,000 روپے

10 کلو واٹ سسٹم: 8,50,000 روپے

12 کلو واٹ سسٹم: 9,75,000 روپے

15 کلو واٹ سسٹم: 11,50,000 روپے

یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کے لئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ قیمتیں مختلف کمپنیوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، کیونکہ پاکستان میں متعدد کمپنیاں سولر پینلز اور سسٹمز فروخت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 47 ارب روپے سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری