ضلع خیبر؛سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خارجی رنگ لیڈر سمیت 5خوارج ہلاک 

Jan 17, 2025 | 19:23:PM
ضلع خیبر؛سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خارجی رنگ لیڈر سمیت 5خوارج ہلاک 
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خارجی رنگ لیڈر عبداللہ عرف تراب سمیت 5خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوا،علاقے میں سینٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کی پیشقدمی روک دی، قیمت میں بڑی کمی