سابق صوبائی وزیرابراہیم مراد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

Jan 17, 2025 | 19:55:PM
سابق صوبائی وزیرابراہیم مراد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)سابق وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔
 سابق وزیر حسن صہیب مراد کو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا،ابراہیم مراد نو منتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔حلف برداری کی تقریب20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی۔

ابراہیم مراد نے صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کےلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے،ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ صدر ٹرمپ  کا دور امریکی عوام کی خوشحالی اور ترقی کےلئے بہتر ثابت ہوگا، تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات اعزاز کی بات ہوگی۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں سے عالمی امن، بین الاقوامی تعلقات، تعاون اور ترقی پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا،امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی،امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں،مستقبل میں امریکہ-پاکستان تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

یاد رہے کہ ابراہیم مراد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے وزیربلدیات رہے ہیں ۔