18 سے 20 جنوری تک بارشیں اور برفباری ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 18سے 20 جنوری کے دوران بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے 20 جنوری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کا امکان ہے،چاغی،نوشکی،قلات اور بارکھان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے،خضدار،ہرنائی، ژوب، موسی خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں بھی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ 18 سے 20 جنوری کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ علاوہ ازیں، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
دوسری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے ) نے بھی 18 سے 20 جنوری تک بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے،آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی کے ساتھ ایس ڈی ایم اے نے خبرداری جاری کر دی ہے، ایس ڈی ایم اے کے مطابق بلند پہاڑوں پر برف باری اور زیریں علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران، وادی نیلم، جہلم، وادی لیپہ، کیل شاردہ تا اوبٹ گریس اور جاگراں ویلی میں بھی برف باری متوقع ہے،ایس ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور شدید برف باری کے دوران وادی نیلم کا سفر نہ کرنے کی بھی تنبیہ کی ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، لہذا متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ گرج چمک کیساتھ بارش،برفباری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی