افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کیلئےڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب

Jan 17, 2025 | 22:23:PM

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کے افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ اجلاس 23 جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن (کیبنٹ بلاک) میں منعقد ہو گا، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، اجلاس پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17 کے افسران کی گریڈ 18 میں ترقیوں کا جائزہ لے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پینلز پر موجود افسران کو مکمل تفصیلات فوری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 17 کے 50 اور پولیس سروس کے 20 آفیسر پینل پر موجود ہیں.

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین  پاؤنڈ ریفرنس میں سزا  ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کس سیل میں ہیں؟

مزیدخبریں