پریانکا چوپڑا کے مداح کیوں بے چین ، کیا اداکارہ کی سلور سکرین پر واپسی ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے مداح بے صبری سے بھارتی سنیما میں ان کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔یہ افواہیں اڑائی جارہی ہیں کہ پریانکاچوپڑہ ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم’’ایس ایس ایم بی 29‘‘ میں مہیش بابو کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑہ کو گزشتہ رات حیدرآبادایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے 17 جنوری کو اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دبئی کے ذریعے ٹورنٹو سےحیدرآباد کا سفر کر رہی ہیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام کے پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔ تاہم، انہوں نے ویڈیو میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آرآر‘‘ کا نغمہ استعمال کیا جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ وہ ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ قدرت کے نظاروں سے لطف اندروز ہورہی ہیں۔وہ جمعرات کو حیدرآباد پہنچی تھیں۔ انہوں نے چاکلیٹی رنگ کا کوٹ سیٹ زیب تن کیا تھا۔ حیدرآبادایئرپورٹ پر انہیں سخت سیکوریٹی کے درمیان دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ’’ایس ایس ایم بی 29‘‘ کوعالمی سطح کی ایڈوینچر فلم سمجھا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ’’ایس ایس ایم بی 29‘‘ دو حصوں میں بنائی جاسکتی ہے۔فلم کا پہلا حصہ 2027ء جبکہ دوسرا حصہ 2029ء میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اس فلم کو 900 یا ایک ہزار کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ ایس ایس راجامولی اپنی فلم کی کلیدی ہیروئن کیلئے ایسی ہیروئن کی تلاش میں ہیں جو عالمی شہرت رکھتی ہیں اور پریانکا چوپڑہ سے زیادہ بہتر کون ہوسکتا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ سے فلمساز نے پریانکا چوپڑہ کے ساتھ متعدد میٹنگ منعقد کی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز فلم کیلئے پرتجسس ہیں۔
یاد رہے کہ پرینکا چوپڑہ 2002 کی رومانٹک فلم ’’اپوروپم‘‘ کے 23سال بعد تیلگو سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ پرینکا چوپڑہ کی آخری بالی ووڈفلم ’’دی اسکائے از پنک‘‘ تھی جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔آخری مرتبہ وہ رامین بحرانی کی فلم ’’دی وائٹ ٹائیگر‘‘ میں نظر آئی تھیں یہ فلم 2021میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے جہلم کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،بلند شعلوں سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر