(اویس کیانی)گیس پیداواری کمپنیاں اپنی گیس پیداوار کا35 فیصد تک تھرڈپارٹی کوفروخت کر سکیں گی،پٹرولیم ڈویژن نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق تھر ڈپارٹی کو35 فیصد تک گیس بیچنے کے فیصلے کی ایکنک نے بھی تائید کی،پہلے سال تھرڈپارٹی کو یومیہ 10کروڑ مکعب فٹ تک فروخت کی جا سکے گی ۔
ضرورپڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ:کہیں خوشی ،کہیں غم
تھرڈ پارٹی کو بیچی جانے والی گیس سے متعلق ہر سال نظر ثانی ہو سکے گی،تھرڈ پارٹی کو گیس مسابقتی عمل کے زریعے فروخت ہو سکے گی۔
سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کااطلاق پٹرولیم پالیسی 2012 میں ہونے والی ترمیم کی روشنی میں 29فروری 2024 کے بعد کی دریافت گیس پر ہوسکے گا۔