رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3 فیصد رہنےکا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3 فیصد رہنےکا امکان ہے،آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ رپورٹ لک جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں مالی سال بھارت کی معاشی شرح نمو 6.5 فیصد رہ سکتی ہے،آئندہ مالی سال بھی بھارت کی معاشی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال چین کی معاشی شرح نمو4.6 فیصد متوقع ہے،آئندہ مالی سال چین کی معاشی شرح نمو4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔