پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
محمد رضوان نے 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ 24 رنز پر ٹام کرن کی گیند پر بولڈ ہوئے، فخر زمان 8 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی، اعظم خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، ثاقب محمود اور لیوس گریگوری ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ”یہ لڑکی تو نہیں لگتیں“ ندا ڈار سے متعلق بیان پرعبد الرزاق کا موقف بھی سامنے آگیا