پاکستان بھر میں کورونا سے 39 اموات، 2783 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 45579 تک پہنچ چکی، ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 918,329 ہوچکی، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 986,668 تک پہنچ چکی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22759 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 86 ہزار 502 تک جاپہنچے ہیں اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1000 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔