گرل فرینڈ کی بےوفائی۔۔عاشق نے پھر وہ کام کیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیار ایک ایسا رشتہ ہے کہ انسان کی زندگی بدل دیتا ہے مگر بعض اوقات کسی نہ کسی وجہ سے پیار کرنے والوں میں جدائی بھی ہو جاتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں گرل فرینڈ کے چھوڑ جانے پر عاشق نے 7گاڑیوں کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 26سالہ نوجوان ستیش نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بریک اپ ہونے پر رات گئے گاڑیوں کو آگ لگائی۔درحقیقت ملزم نے غصے میں اپنی گرل فرینڈ کی سکوٹی کو آگ لگائی تھی۔تاہم آگ اس قدر پھیلی کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی لگ گئی اور 7گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ملزم نے واردات سے قبل اپنی گرل فرینڈ کو قتل کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کر لیاگیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد۔۔ملیر نالے سے نوجوان کی لاش برآمد