مفروراساتذہ کیخلاف پنجاب حکومت نےبڑا فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت نے مفرور اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سرکاری کالجوں کے 301 مفرور اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ 7 برسوں سے لاہور سمیت صوبے بھر سے سرکاری کالجوں کے 301 اساتذہ نوکریوں سے مفرور ہیں، ڈی پی آئی کالجز نے کالجوں کی مفرور خواتین اساتذہ اور مرد اساتذہ کی فہرستیں محکمہ کو ارسال کردیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے اساتذہ کو فارغ کرے گا، سرکاری کالجوں کی 90 خواتین اساتذہ اور 211 مرد اساتذہ نوکریوں سے غیرحاضر ہیں ان اساتذہ کے نام سنیارٹی فہرست میں شامل ہونے سے ترقیوں کے اہل اساتذہ ترقیوں سے محروم ہیں، ان اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد نئی سنیارٹی فہرست مرتب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی