(24نیوز)مناسک حج کی ادائیگی کیلئےعازمین کےقافلےاستقبالیہ پوائنٹس پرپہنچنا شروع ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سے 60ہزار افراد استقبالیہ پوائنٹس پر جمع ہو رہے ہیں ،خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین کو مختلف اوقات میں مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا۔ مکہ مکرمہ میں پہلا قافلہ صبح 5بجے پہنچے گا ،سعودی حکام کے مطابق 60ہزار حجاج کرام کو 8ذوالحج نماز ظہر سے قبل منیٰ پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی تصدیق!!! پریشان کن خبر