کورونا  کیسزمیں اضافہ۔۔ گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Jul 17, 2021 | 14:03:PM
کورونا  کیسزمیں اضافہ۔۔ گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری، گوجرانوالہ کے 5 علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں آمدورفت کو محود کر دیا گیا۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے ان علاقوں میں آمدروفت اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گوجرانوالہ کے 5 ہائی رسک ایریاز سٹی ہاوسنگ ایف بلاک، واپڈا ٹاؤن اے 2 بلاک، واپڈا ٹاؤن سی بلاک، باغبانپورہ گلی نمبر 4 اور محلہ پونڈا والہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، دفاتر، ریستوران، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔ تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی: فرخ حبیب