لڑکا لڑکی تشدد کیس۔۔ چاروں ملزم 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ای الیون میں لڑکے ،لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کے کیس میں ملوث چاروں ملزموں کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزموں کو شناخت کرلیا۔
لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزموں کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزموں کو شناخت کر لیا۔اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزموں کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کے وکلا کی رہا کرنے یا جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مرکزی مجرم عثمان مرزا نے عدالت میں بیان دیا کہ جس دن وقوعہ ہوا معافی تلافی ہو گئی تھی۔ لڑکا لڑکی کو ہم نے کہا آجاؤ، ہم معذرت کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم آپ کی جگہ پر آئے تھے ہماری غلطی تھی ، ہماری معافی تلافی ہو گئی تھی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کےکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزموں کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کی بےوفائی۔۔عاشق نے پھر وہ کام کیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے