پولیس کا چھاپہ :سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد

Jul 17, 2021 | 15:46:PM

(24نیوز) پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے الکوحل اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد کرکے دو شراب فروش گرفتار کرلئے ملزمان نے زہریلی شراب جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کو سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

خیال رہے  جعلی شراب فیکٹری پر چھاپہ ایس رورل نوشیرواں  کی نگرانی میں مارا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارگردگی کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں:    داسو ڈیم پر کام بند:سکیورٹی ٹھیک ہو گی تو کام شروع ہو جائیگا،پراجیکٹ ڈائریکٹر

مزیدخبریں