پیپلزپارٹی کشمیر کیساتھ۔۔ جمہوری حقوق کیلئے جان بھی حاضر ہے:آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے ہمیشہ جانیں دیں، کشمیر کے جمہوری حقوق کیلئے بھی جان حاضر ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، 25 جولائی کو صرف تیر پر ٹھپہ لگائیں۔پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے کوہالہ پل پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ 3 نسلوں سے ہے، میں پہلی بار کشمیر آئی ہوں، ہم نے جمہوریت کے لئے جانیں دی ہیں، کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، تیر روزگار کا نشان ہے تیر کشمیر کا نشان ہے، 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں۔مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔جیالوں کی نعرے بازی جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی: فرخ حبیب