(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈویوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو میں خواتین کو لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی سیلون بند ہو نے کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ایسی خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ تھریڈنگ کے لیے بیوٹی پارلر ڈھونڈ رہی ہیں اور چہرے پر بالوں کی زیادتی کے سبب لڑکی کے بجائے لڑکا نظر آ رہی ہیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی اُن کے مداح بھی تعریف کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ ۔۔بڑی پیشرفت۔۔ عدالت کا اہم حکمنامہ جا ری