( 24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کو غدار قرار دینے کا نعرہ لگا دیا۔
باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’آج میں کشمیر عمران خان کےلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں، عمران خان اقوام متحدہ میں بو لے تو لوگ کہتے ہیں کشمیربول رہا ہے‘۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے‘۔
انہوں نے تقریر کے دوران ’ن لیگ کا جو یار ہے، غدار ہے، مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ کا نعرہ بھی بلند کیا، جس پر شرکا نے جواب بھی دیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا، یہاں پرکچھ انڈر19لوگ بھی آئے تھے،جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیا‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ ’ان لوگوں نے تقاریر میں عمران خان کا نام لیا کیونکہ اس نے انہیں گلے سے پکڑا، انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آو¿ں گا،روک سکتے ہو تو روک لو آزادکشمیرمیں 25جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصرافغانستان سے آپریٹ ہوتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر