خوف کی علامت۔۔ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش مقابلے میں مارا گیا

Jul 17, 2021 | 19:17:PM

( 24نیوز)لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی کوٹ مبارک ڈی جی خان کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دیاتھا جس پرسی ٹی ڈی کی ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں ڈی جی خان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی تھیں۔
 ہفتے کو خدا بخش کا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں سے سامنا ہو گیا اور ملزم نے اہلکاروں پر فائر کھول دیا ،جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہو گیا ۔خدا بخش عرف خدی ڈیرہ غازی خان اور مضافاتی علاقوں میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا ،اس پر قتل ، اقدام قتل ، اغوا اور تاوان کے متعدد مقدمات درج تھے۔
خدا بخش خدی نے ایک دیہاتی رمضان کے ہاتھ پاﺅں کاٹ کر اسے قتل کیا  تھااور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔امتحانات ملتوی.؟۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

مزیدخبریں