جب تک عمران خان اور ایک بھی کشمیری زندہ ہے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا: شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ جب تک عمران خان اور ایک بھی کشمیری زندہ ہے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا، آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
باغ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے جلسے سے شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج آزادکشمیر کے کونے کونے میں جلسے ہو رہے ہیں جب تک کشمیری زندہ ہیں کوئی مائی کا لعل اس کا سودا نہیں کر سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ طعنے دینے والوں کی دنیا میں کشمیر کی بات کرتے ٹانگیں کانپتی ہیں ۔یورپ کے ایک ایک دارالخلافہ سے کشمیری باہر نکلے,کیا آپ کے دور میں جس انداز میں کشمیری باہر نکلے ؟
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کیلئے اچھا وقت آرہا ہے،ساری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بن کر نکلوں گا: وزیراعظم عمران خان