اداکار علی خان نے ماورہ حسین کو با لی وڈ میں کام کی بھوکی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکار علی خان نے ماورہ کو ‘بالی وڈ میں کام کی بھوکی ‘ قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ماورہ حسین کو بالی وڈ میں ان کی وجہ سے کام ملا۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان کے پروگرام میں شریک اداکار علی خان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہے جس میں انہیں مختلف سیلیبرٹیزکی تصاویر دکھاکر ان کے حوالےسے پوچھا جارہا ہے۔ماورہ کی تصویر دیکھ کراداکار علی خان کا کہنا تھا کہ ‘ چلبی ، حسین اور ہنگری (بھوکی)’ ، جس پر نادیہ نے ازراہ مذاق کہا کہ کیوں کھانا 4 بار، 8 بار کھاتی ہیں ؟ جس پراداکار علی خان نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ جسامت سےلگتا نہیں لیکن کھاتی ہی ہوں گی،بالی وڈ میں کام کرنے کی بھوکی ہیں۔
View this post on Instagram
علی خان نے ماورہ حسین کوبالی وڈ میں کام دلوانےسے متعلق بتایاکہ ایک پروجیکٹ ختم کیاہی تھا کہ2 روزبعدپروڈیوسرکا فون آیا کہ نئی فلم کیلئے نوجوان لڑکی کی ضرورت ہے، آپ جانتے ہیں تو میں نے ماورہ حسین کا نام لیا اور وہ اس وقت بالی وڈ میں بڑی فلم میں کام کررہی ہیں۔اس پرنادیہ نے کہا کہ زبردست، اس کا مطلب ماورہ کا نام آپ نےتجویزکیا، توعلی خان کا جواب تھا ‘ کام تو اللّٰہ دیتا ہے جی ۔
یا د رہے کہ پا کستانی ادا کا رہ ماورہ حسین نے 2016 میں بھارتی فلم ‘صنم تیری قسم ‘میں کام کیا تھا جس میں ان کے مقابل ہرش وردھن رانے تھے۔ علی خان برطانوی نژاد پاکستانی اداکار ہیں جو پاکستان کے علاوہ بالی اور ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ان کا حالیہ پراجیکٹ ویب سیریز ‘ عورت گردی ‘ہے جس میں ان کے مقابل جویریہ سعود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئیں