عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام کشمیر فروش اور چینی ، آٹا چوری کے تاج پہنائیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے،نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مخالفین بھی مان رہے ہیں (ن)لیگ نے تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں ، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔
ڈڈیال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میاں نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 2018 نہیں ہے جس میں تم آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے چپ کرکے یہ فیصلہ مان لیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ اب یہ وہ مسلم لیگ (ن) بھی نہیں، اس بار ووٹ چوروں کا واستہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ جہاں تحریک انصاف کا استقبال جوتوں، انڈوں اور ٹماٹروں سے ہوتا ہے ایسے ماحول میں عمران خان کشمیر تشریف لارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز باغ سے اس لیے کیا کیونکہ انہوں نے وہاں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیسا ہو عمران خان وہاں جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ عمران خان کا استقبال انڈوں ٹماٹروں سے نہیں کرنا بلکہ ایک پھولوں کا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو ویلکم ٹو آزاد کشمیر آٹا چوری میں نمبر ون، دوسرا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون، تیسرے پر گیس، بجلی چوری میں نمبر ون، پانچویں پر لکھا ہو مہنگائی میں نمبر ون۔
مریم نواز نے کہاکہ اس کے بعد انہیں عزت سے ایک میڈل پہنانا جس میں لکھا ہو ووٹ چوری میں نمبر ون، پھر عزت سے انہیں تاج پہنانا جس پر لکھا ہو کشمیر فروش۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سنا تھا کہ بھارتی ظالم فوج وہاں کے نہتے عوام پر گولیاں چلاتے ہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ عوام نے دیکھا کہ امور کشمیر کے وزیر نے نہتے کشمیریوں پر سامنے کھڑے ہوکر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ اب کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ کس قسم کے گھٹیا لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر ہی کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف صاحب جب وزیر اعظم تھے تو پاک چین اقتصادی راہداری میں انہوں نے ایک منصوبہ رکھوایا تھا جو میرپور سے مظفر آباد موٹر وے کا تھا، یہاں کے لوگوں کو مظفر آباد جانے کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا ہے تاہم نواز شریف چاہتے تھے کہ یہاں کے لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ دیکھ لو نواز شریف اور عمران خان کا فرق، شرم کا مقام ہے کہ پہلے چینی سرمایہ کاری کےلئے یہاں آتے تھے اب یہاں تحقیقات کےلئے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تم عاصم سلیم باجوہ کو این آر او دو گے اور 30 سے 40 لاکھ روپے کی تنخواہ پر اسے سی پیک کا انچارج بناؤگے اور اپنی توجہ ساری نواز شریف دشمنی پر رکھو گے تو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوں گے تو کیا ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہاکہ سی پیک میں آج ترقی نہیں ہورہی وہاں ہلاکتیں ہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مان لو کہ نواز شریف تمہارا سب سے بڑا استاد ہے، تم 3 سال سے اقتدار میں بیٹھے ہو لیکن نواز شریف کے خوف کی وجہ سے تمہاری دوڑیں لگی ہوئی ہیں، ایک دن بھی تمہیں نہ چین کا ملا نہ عزت کا ملا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف تمہیں ایسا سبق سکھارہا ہے کہ دل میں تو مانتے ہوگے کہ نواز شریف نام ہی کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ووٹ چوروں کو تنبیہ کرتی ہوں کہ اگر تم نے مسلم لیگ (ن) کو روکنے کی کوشش کی اور نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو تمہارے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر کہتے ہیں کہ 2 منٹ خاموشی اختیارکریں، اور پھر خاموشی اختیار کرنے کا کہہ کر مکمل خاموش ہوگئے، وزیر امور کشمیر نے لوگوں پر فائرنگ کرائی، یہ ایسے لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو بھی فیصلہ دینا پڑا کہ وزیر امور کشمیر کشمیر میں داخل نہیں ہو سکتا، کشمیر میں ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے روزصبح اٹھتے ہی خبرملتی ہے، آٹا، دوائیاں، چینی مہنگی، نواز شریف کے دور میں جو سی پیک شروع ہوا آج وہ بند پڑا ہے، آج ہوائی اڈے گروی رکھے جاررہے ہیں، ہمارے دورمیں کہا کرتے تھے موٹرویز اور سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی اور آج وہی کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں۔
ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اب دشمن بھی کہنے پہ مجبور ہو گیا ہے کہ آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر کے کونے کونے کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نہ وفاقی حکومت کو جانتے ہیں اور نہ کسی ووٹ چور کو جانتے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے آج عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی عمران خان نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں اور سائیکل پہ بیٹھ کر وزیراعظم ہاؤس جانا تھا۔(ن )لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی عوام کو صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں اور عوام کو وہ عمران خان نظر نہیں آرہا ہے جس نے الیکشن میں وعدے کیے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی سوچتے ہیں مسلم لیگ ن سے انتقام کیسے لینا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے انتقام سے بجلی، گیس اور آٹا سستا نہیں ہوتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب کا خیال رکھا اور مہنگائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عوام کے دکھ، درد اور تکلیف کا احساس تھا جس کی وجہ سے انہوں نے کبھی مہنگائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بلا خوف و خطر عوام میں نکلتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان اور ایک بھی کشمیری زندہ ہے کوئی کشمیر کا سودا نہیں کرسکتا: شاہ محمود قریشی