(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحی کے بعد ایوان صدر میں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کے لئے ہی وفاقی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے، وفاقی حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی روشنی میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات مرتب کئے جائیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت کی کارکردگی پر عید کے بعد مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں تاحال صدر مملکت کے خطاب پر بحث کو بھی نہیں سمیٹا جاسکا، صدر مملکت نے گزشتہ سال 20 اگست کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز کیا تھا۔ صدارتی خطاب میں خارجہ اور داخلہ امور بھی حصہ ہوں گے۔
صدر مملکت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا تذکرہ بھی اپنے خطاب میں کریں گے، عید کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے انتظامات بھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔امتحانات ملتوی.؟۔۔وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
کس نے اب تک کیا کیا۔۔صدر نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
Jul 17, 2021 | 20:25:PM