(24نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ۔ ایف پی ایس سی ذرائع کے مطابق امتحانات کا آغاز شیڈول کے مطابق 28 جولائی سے ہی ہو گا،امتحانات این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں ہوں گے اورکووڈ 19 ایس او پیز پر عمل بھی یقینی بنایا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق سوپ 2020 امتحان 28 تا 31 جولائی ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے امتحان 31 جولائی کو ہوں گے۔سیکشن افسر گریڈ 17 اپائنٹمنٹ بائی ٹرانسفر امتحان یکم سے 3 اگست تک اورسیکشن افسر گریڈ 18 اپائنٹمنٹ بائی ٹرانسفر امتحان 4 سے 6 اگست تک لئے جائیں گے۔
اس طرح جنرل ریکروٹمنٹ فیز ون اینڈ ٹو کا امتحان 28 اگست کو ہوگا۔ٹائپنگ، شارٹ ہینڈ، کمپیوٹر لٹریسی ٹیسٹس(اے پی ایس) 21 ستمبر سے ہوں گے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کا پبلک نوٹس جاری کر دیا
یہ بھی پڑھیں۔معروف ادا کا رہ مہوش حیات کی نئے چیلنج کیساتھ ڈانس ویڈیووائرل
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
Jul 17, 2021 | 21:25:PM