افغان سفارتکار کی بیٹی پر تشددکا معاملہ، پولیس نے ٹیکس ڈرائیور کاپتہ چلا لیا: وفاقی وزیر داخلہ کادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افغان سفارتکار کی بیٹی پر تشددکے معاملے میں ٹیکسی ڈرائیور تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ افغان سفارتکار کی بیٹی کیساتھ تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا،افغان سفارتکار کی بیٹی سرکاری گاڑی میں جانے کے بجائے گھر سے پیدل نکلی، افغان سفارتکار کی بیٹی پیدل مارکیٹ پہنچی اور ٹیکسی میں سوار ہوئی ، ٹیکس میں ہی افغان سفارتکار کی بیٹی کیساتھ تشدد ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ لڑکی دوسری ٹیکسی میں سوار ہو کر فون بوتھ پہنچی ، دوسرے ٹیکسی ڈرائیور تک ہم پہنچ گئے ہیں ، افغان سفارتکار کے اہلخانہ رابطے میں ہیں ،ان کاکہناتھا کہ مارکیٹ کے اطراف میں لگے کیمروں سے جانچ پڑتال کررہے ہیں،ہم چاہتے ہیں واقعہ کی تحریری رپورٹ مل جائے ،تحریری رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کریں گے ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹوں میں ملزموںکو گرفتار کرنے کاکہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے لطیفے پر عمران خان کا ہنس ہنس کر براحال