وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر سے نکل گئے

Jul 17, 2021 | 22:22:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر سے نکل گئے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انہیں وہاں سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔
 وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جلسے سے خطاب کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی مہم چھوڑ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر امور کشمیر کو کشمیر بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کو چیف الیکشن کمشنر کا تحریری حکم پہنچایا۔علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران رقم کی تقسیم اور اسکیموں کے اعلان کا الزام تھا۔ وفاقی وزیر علی امین نے کہا وہ قانون کی حکمرانی کے لیے الیکشن کمیشن کا حکم بطور احتجاج تسلیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے لطیفے پر عمران خان کا ہنس ہنس کر براحال

مزیدخبریں