کاہنہ میں امتحانی پرچے جلانے کی ویڈیو سا منے آگئی ۔۔ مقدمہ درج

Jul 17, 2021 | 22:23:PM

Read more!

(24نیوز)کاہنہ میں امتحانی پرچے جلانے پر  پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق   امتحانی پرچے جلانے پر مقدمہ ناظم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عامر رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  فیروز پور روڈ پر 5 نمبر سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزموں نے روکا۔ ملزموں  نے امتحانی پرچوں اور موٹر سائیکل پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جس کے بعدوہ اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب

مزیدخبریں