(مانیٹرنگ ڈیسک)2001 میں گھر میں زبردستی گھس کرلڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے بیس سال بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ماضی میں پولیس نے ثبوتوں کی بنا پر ڈی این اے کی درخواست کی تھی لیکن اس وقت کوریا میں ڈی این اے کی ٹیکنالوجی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ڈی این اے سے کچھ ثابت نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم جب حال ہی میں پولیس نے نیشنل فرانزک سروس سے ثبوتوں کی بنیاد پر ڈی این اے کی دوبارہ درخواست کی تو ملزم کی تصدیق ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے بھی دوسرے جرم میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے جس کی وجہ سے اس کو دوبارہ ڈھونڈنے اور اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے میں سہولت رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور آزاد کشمیر سے نکل گئے