کراچی اور لاہور میں بھارتی کورونا وائرس کے حملے

Jul 17, 2021 | 22:40:PM
کراچی اور لاہور میں بھارتی کورونا وائرس کے حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کہا ہے کہ بھارتی قسم کا کورونا وائرس (ڈیلٹاویرینٹ) کراچی اور لاہور میں رپورٹ ہورہا ہے۔
پی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوچکی ہے۔پی ایم اے نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا کورونا وائرس کراچی اور لاہور میں رپورٹ ہورہا ہے۔پی ایم اے نے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: اشتہاری پکڑنے کیلئے جانیوالی لاہور پولیس کو ملتان پولیس نے تھانے میں بند کردیا