را ولپنڈی میں  بااثر افراد نے شہری کو گندے نالے میں غوطے لگوا دیئے۔۔ویڈیو سامنے آگئی

Jul 17, 2021 | 23:27:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)شہر اقتدا ر اسلام آبا د را ولپنڈی کے علا قہ  مندرا  میں  بااثر افراد نےمجبورغریب شہری کو گندے پانی میں غوطے لگوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  ملزموں نے غریب شہری کو رسی سے باندھ رکھا ہے اور اس کو بار بار گندے پانی میں پھینکا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انہیں ایوا رڈ شوز میں عر یا نی نظر نہیں آتی؟ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا کا کرارا جوا ب

فوٹیج سو شل میڈیا  پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے بھی  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا  ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ارشاد پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افر اد کو کسی صو رت رعا یت نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں