فرح گوگی کی رہائش گاہ پر چھاپہ 

Jul 17, 2022 | 00:09:AM

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک مہنگے کمرشل پلاٹ کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کی لاہور میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بوگس کمپنی بنا کر فیصل آباد میں 60 کروڑ روپے کا کمرشل پلاٹ 8 کروڑ روپے میں حاصل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اے سی ای فیصل آباد کی ٹیم نے فرح خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔اے سی ای کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں فرح خان، ان کی والدہ اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کے کچھ افسران کو نامزد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن سے چندگھنٹے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا

مزیدخبریں