ضمنی الیکشن سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، 2 ارکان اسمبلی ساتھ چھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ضمنی الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا،ایک رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا جبکہ دوسرے نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جلیل شرقپوری مستعفی ہو گئے ،جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب سمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اورہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفیٰ پیش کیا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کرلیااورپی پی 139 شیخوپورہ کی نشست خالی قرار دے دی۔
جلیل شرقپوری کا کہنا ہے حلقے کے کارکنوں سے مشورے کے بعد ضمنی الیکشن سے پہلے استعفادینے آیاہوں، آج ایک سوچ اور نظریے کے تحت استعفادیا ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ پہلے بھی تھا اب بھی اس کے ساتھ چلوں گا،شہباز شریف جس طرح اشتہاریوں کے ساتھ چل رہے ہیں، کس طرح ان کے ساتھ چل سکتا ہوں۔
دوسری جانب نارووال سے ن لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے مزید 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا ، فوادچودھری کا دعویٰ