(24نیوز) کورونا کے حملے تھم نہ سکے،ملک میں عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسز اور اموات کا سلسلہ تاحال جاری ،خطرناک وائرس سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کا شکار 173 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔