ووٹ بڑی طاقت، انتشار، نفرت کی سیاست کو مسترد کرنا ہو گا:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آپ کا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے، ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن،معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا، پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا، اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری اسامیوں اور تبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی،ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سے کم نہیں، ووٹ کی طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہو گا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کی انا، انداز سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں، مجھے آپ کی قوت انتخاب پر پورا بھروسہ ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام مسائل سے نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل مزید مہنگا ہونےکا امکان،سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی