پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں پر لیگی ایم پی اے کا اہم بیان

Jul 17, 2022 | 11:15:AM

 (ویب ڈیسک )پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی غیاث الدین کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے استعفے کے ساتھ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار  پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر  غلط ہے، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور  نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔ایم پی اے غیاث الدین کا کہنا ہے کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز  ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں