سکیورٹی ہائی الرٹ،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے: رانا ثناء اللہ 

Jul 17, 2022 | 11:35:AM
سکیورٹی ہائی الرٹ،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے: رانا ثناء اللہ 
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امن وامان یقینی بنانےکیلئےتمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ضمنی الیکشن کےدوران امن وامان کےانتظامات سے متعلق بیان میں   وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز انتخابی حلقوں میں تعینات ہیں، انتہائی حساس انتخابی حلقوں میں سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کی گئی،  رینجرز،ایف سی کےعلاوہ پاک فوج بھی بطورکوئیک رسپانس فورس خدمات سرانجام دےرہی ہے، تمام قانون نافذکرنیوالےادارےپوری طرح چوکس ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کےتمام حلقوں میں اسلحہ کی نمائش،ساتھ رکھنےپرپابندی ہے،  وزارت داخلہ میں قائم مانیٹرنگ سیل حلقوں میں سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کررہاہے،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی جان کو خطرہ