(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور پی پی 158 میں پولنگ اسٹیشن پر اندر جانے پر نون لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی ، دھکم پیل کے دوران تحریک انصاف کے کارکن نے نون لیگ کے کار کن کا سر پھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن سے بھگا دیا۔
دوسری طرف پی پی 168 میں بھی کارکنوں کے درمیان آ پس میں تصادم کے بعد پولیس نے وہاں سے بھی لوگوں کو پولنگ اسٹیشن سے بھگا دیا۔جھگڑے کے باعث دونوں پولنگ اسٹیشن پر وقتی طور پر پولنگ روک دی گئی۔