لنکن بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ ناکام

Jul 17, 2022 | 12:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لنکن بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ ناکام
سورس: سکرین شاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کو پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں میزبان ٹیم کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی 87 سکور پر  7 وکٹیں گر چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور  222 رنز بنائے  جس کے بعد قومی ٹیم بلے بازی کیلئے تو کوئی بھی  امیدوں پر پورا نہ اتر سکا ، اوپنر امام الحق دو ، ساتھی اوپنر عبداللہ شفیق 13 ، ٹاپ آرڈر اظہر علی 3 ، رنز بنا کر چلتے بنے ۔

محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر کسی حد تک مزاحمت دکھائی لیکن 64 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر بابر اعظم کا ساتھ نبھانے سلمان آغا کریز پر آئے لیکن 5 رنز بنانے کے بعد ان کی بھی ہمت جواب دے گئی۔

73 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی جب کہ مجموعی اسکور میں 12 رنز کے اضافے کے ساتھ مزید 2 کھلاڑی میدان بدر ہوگئے۔ محمد نواز 5 اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم سری لنکن بولرز کے سامنے مزاحمت کررہے ہیں۔ ان کے ہمراہ یاسر شاہ کریز پر کھڑے ہیں۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر پربتھ جے سوریا رہے جو اب تک 5 وکٹیں اپنے نام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ اسن راجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔