موسم کی بدلتی صورتحال، محکمہ موسمیات نے  بڑی پیشگوئی کر دی

Jul 17, 2022 | 13:03:PM

(24نیوز)کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ،بدین میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ  پنجاب میں خطہ پو ٹھو ہار ، لاہور،اسلام آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ   بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اور کل پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اومان کے مشرقی حصے میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، شمالی بحیرہ عرب میں ڈپریشن موجود ہے، آج امکان ہے کہ اس ڈپریشن کا رخ مغرب کی جانب ہوجائے،شمال مشرقی بحیرہ عرب اور گلف آف کچ پر ڈپریشن موجود ہے، یہ ڈپریشن شمال مغرب کی جانب آہستہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن کے گرد ہواؤں کی رفتار 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 270 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 220 کلومیٹر دور موجود ہے، یہ سسٹم شمال مغرب کی جانب بڑھتا رہے گا، ڈپریشن مغرب کی طرف حرکت کرتے ہوئے عمان کے ساحل پر جائے گا۔

مزیدخبریں