تیل کی پیداوار، سعودی ولی عہد کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔