پی ٹی آئی کےاہم رہنمائوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی،فواد چوہدری کا انکشاف

Jul 17, 2022 | 14:40:PM

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی سے استعفی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو روکنے کیلئے ریاستی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ پنجاب میں غیرقانونی گرفتاریاں کی جارہی ہے، جو بھی پی ٹی آئی کی حمایت کررہا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، انتخابی مہم میں متحرک لوگوں کو بھی جعلی کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔

 مجموعی طور پر ووٹنگ شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اِکا دُکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پُرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں۔

مزیدخبریں