شاہ محمود قریشی کا ٹھپوں کا الزام، فیکٹری مالکان نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ضمنی انتخابات کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔ ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں ضمنی انتخابات کے دوران شاہ محمود قریشی نے فیکٹری مالکان پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ جس پر اب فیکٹری مالکان کا بھی مؤقف سامنے آگیا ہے۔
فیکٹری مالک چودھری ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے مسلح افراد کے ساتھ ان کی فیکٹری پر دھاوا بولا۔انہوں نے واضح کیا کہ دوطرفہ جھگڑے سے سنگین نقصان ہوسکتا ہے۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی فیکٹری میں تو کوئی پولنگ سٹیشن بھی نہیں ہے۔ اس لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان فیکٹری میں جعلی ٹھپے، شاہ محمود قریشی کا تہلکہ خیز الزام