(ویب ڈیسک )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہوگا، گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فول پروف انتظامات کیے ہیں، مانیٹرنگ کے لیے سینئر افسران کے ساتھ خود کنٹرول روم میں موجود ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شفاف انتخابی عمل کے لیے بروقت ہدایات دی جارہی ہیں، تمام اداروں آرمی، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے اپیل ہے کہ اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے آئیں، ووٹ سے پاکستان اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گی تو سخت ایکشن ہوگا، گڑبڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔