کہوٹہ پی پی 7، پی ٹی آئی کا حکومت پر مبینہ دھاندلی کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دن سیاسی پارہ ہائی ہے۔ کہوٹہ کے حلقہ پی پی 7 میں بھی ضمنی انتخابات چل رہے ہیں۔ جس میں اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دھاندلی پر اتر آئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہوٹہ میں الیکشن کے دن حکومت کی جانب سے ووٹرز کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ کہوٹہ کے بیور چوک پر ٹرک میں کھلے عام آٹا تقسیم کیا جانے لگا ہے۔ پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ بےضابطگی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا ٹھپوں کا الزام، فیکٹری مالکان نے بڑا قدم اٹھا لیا
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے آٹا تقسیم کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن اس وقت بھی علاقے میں موجود ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔