(ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں کے رہنما سرگرم ہیں۔ فواد چودھری لاہور میں انتخابی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔
جہاں پی پی 158 کے ایک حلقے میں جاتے ہوئے تحریک لبیک کے کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ قلعہ گجر سنگھ کے نزدیک پیش آیا۔ جہاں پر ٹی ایل پی کے کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی جلیل شرقپوری کے حوالے سے مبینہ آڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
پی پی 158 حلقہ کے دورہ کے دوران فواد چودھری کی گاڑی کو گھیر کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس سے ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔اس موقع پر فواد چودھری کے ساتھ مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔