(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ الیکشن میں دھاندلی اور لوگوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہناتھا کہ ایسے فاشسٹ طریقے چلنے والے نہیں،ہمارے لوگ اپنے ووٹ کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے ہینڈلرز کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ ہماری قوم کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کا معاملہ ، جلیل شرقپوری شیخ رشید پر برس پڑے